ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: سمیر کی قاتل بیوی اور اس کا عاشق گرفتارہونے کی پولیس نے کی تصدیق

منگلورو: سمیر کی قاتل بیوی اور اس کا عاشق گرفتارہونے کی پولیس نے کی تصدیق

Tue, 09 Oct 2018 12:49:50    S.O. News Service

منگلورو 9؍اکتوبر(ایس او نیوز) کچھ دن پہلے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کرنے اور اس کی لاش تملناڈو کے دیوادنا پٹّی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پھینک کر فرار ہونے والے قاتلوں کو تملناڈو پولیس نے گرفتار کرنے تصدیق کی ہے۔

پہلے یہ سمجھا جارہا تھا کہ قتل کی واردات انجام دینے کے بعد سمیر کی بیوی فردوس اور اس کا عاشق آصف بیرون ملک فرار ہوگئے ہونگے۔ سوشیل میڈیا پر آصف کے قریبی لوگوں نے ان دونوں کے بنکاک میں ہونے کے تعلق سے بھی شبہ ظاہر کیا تھا۔ لیکن اب پولیس نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ان دونوں کو کرناٹکا تملناڈو سرحد پر ہوسور بس اسٹانڈ کے پاس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے 15ستمبر  کی رات کو11بجے چاقو سے سمیر (35سال) کا قتل کرنے اور اس کی لاش کوڈائکنال میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہونے کاجرم قبول کرلیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ ملزمین کوگرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 15دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: